Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

دورہ انگلینڈ: دونوں بورڈز کے درمیان رابطے جاری، پی سی بی جواب کا منتظر

شائع 11 جون 2020 01:31pm

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے پی سی بی اور انگلش کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطے جاری ہیں، پی سی بی قومی ٹیم کی قبل از وقت انگلینڈ روانگی کے معاملے پر انگلش بورڈ کے جواب کا منتظر ہے۔

پی سی بی نے کورونا وائرس کے باعث ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے قبل ٹریننگ کیمپ پاکستان میں نہ لگانے کا فیصلہ کیا، اضافی پریکٹس میچز اور ٹریننگ سیشنز کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے، انگلش بورڈ کے جواب کے بعد سلیکشن کمیٹی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔

ٹیم کے انتخاب پرابتدائی مشاورت مکمل ہوچکی ہے، سیریز کا حتمی شیڈول طے ہونے کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 25 کھلاڑی انگلینڈ جائیں گے، سینٹرل کنٹریکٹ اور ایمرجنگ کٹیگری کے 21 کھلاڑیوں کےعلاوہ دیگر آپشنز بھی زیرغور ہیں۔

پاکستان ٹیم اگست میں انگلینڈ کیخلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div